شہباز گل کو رہائی ملتے ہی اہم عہدہ ملنے کا امکان، بنی گالہ میں بڑی ملاقات

 

 

 

لاہور (پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہبازگل کی رہائی کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات ہوئی ،پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ شہباز گل کو پنجاب میں وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کیا جاسکتا ہے۔

 

 

 

شہباز گل کو پنجاب میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔ عمران خان نے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو ہدایت کی ہے کہ شہباز گل کو اہم عہدہ دیا جائے ۔ذرائع کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں میں شہباز گل وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی سے اہم ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close