ٹیم میں تگڑے بلے باز کی واپسی، 15رُکنی پاکستانی سکوا ڈ کا اعلان ہو گیا

لاہور (پی این آئی ) نیوزی لینڈ میں ٹرائنگولر سیریز اور ورلڈکپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شان مسعود کو شامل کرلیا گیا ، شعیب ملک کا پاکستان کی جانب سے آخری ورلڈکپ کھیلنے کا خواب پورا نہ ہو سکے گا ۔ قومی اسکواڈ کے لیے 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ 3 ریزرو کھلاڑیوں کو بھی ساتھ رکھا گیا ہے۔

 

 

اس ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (وائس کپتان)، آصف علی، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور عثمان قادر شامل ہیں۔اسی طرح اس ٹیم کے ساتھ جن تین ریزرو کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں فخر زمان، محمد حارث اور شاہنواز دہانی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close