دوماہ بعد ساراسسٹم عمران خان کا ہوجائیگا، 22ستمبر سے متعلق پیشنگوئی نے ہلچل مچادی

راولپنڈی (پی این آئی) معروف پیر پنجر کی پیش گوئیوں نے ایک بار پھر تہلکہ مچا دیا ہے، انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ 22 ستمبر کو جو نااہلی والی بات کر رہے ہیں یہ کچھ بھی نہیں، عمران خان نے ان کی کوئی بات نہیں مانی، عمران خان ہی ان کا حساب کتاب کرے گا، تباہی نکل جائے گی، یہ سال امریکہ کی تباہی کا سال ہے۔ انہوں نے الیکشن کے سوال پر کہا کہ اگر الیکشن نہ ہوں تو میرا سر قلم کر دیں۔

 

 

ستمبر اکتوبر دو ماہ کے بعد سارا سسٹم عمران خان کا ہے، پی ڈی ایم والے بل تلاش کر رہے ہیں چھپنے کے لئے، مریم نواز، رانا ثناء اللہ، زرداری، بلاول اور مولانا فضل الرحمان یہ سب بھاگنے کی تیاریوں میں ہیں، یہ 22 ستمبر کو جو یہ توہین عدالت لگانے جا رہے ہیں کوئی توہین عدالت نہیں ہے، میں نے دیکھاہے کہ عوام عمران خان کی دیوانی ہو چکی ہے عوام کی آنکھوں میں میں نے خون دیکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close