لاہور(آئی این پی)پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت کے اعلان پر آٹا مزید مہنگا ہوگیا، ملز مالکان نے 15کلو آٹے کا تھیلا 100روپے مہنگا کردیا جبکہ مارکیٹ میں سرکاری آٹے کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا، نجی ٹی وی کے مطابق ایک ہفتے میں 15کلو تھیلے کی قیمت 250روپے اضافے کے بعد 1300سے 1550روپے ہوگئی،
خیبر پختونخوا میں بھی 20کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا ہوگیا جس کی نئی قیمت 2100روپے تک پہنچ گئی،کوئٹہ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 100روپے سستا ہو کر 2500روپے کا ہوگیا، کراچی میں چکی کا آٹا 120سے 125روپے کلو فروخت ہونے لگا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں