جنیوا، کشمیری رہنماؤں کے وفد کی اقوام متحدہ کے سپیشل رپورٹر سادالفراگی سے ملاقات

جنیوا (پی این آئی)کشمیری وفد کی اقوام متحدہ کے سپیشل رپورٹر برائے Right to development ساد الفراگی سے ملاقات ۔ سردار امجد یوسف، حریت رہنما حسن بنا م، سید وقاس علی، شگفتہ اشرف اور سیرا شاہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بریف کیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی کشمیر کے بارے میں رپورٹ بھی زیربحث آئی، بھارتی فائرنگ سے ایل او سی پر آباد لوگ آج بھی خوف کی فضا میں رہتے ہیں،

سردار امجد یوسف نے اقوام متحدہ کے سپیشل رپورٹر برائے Right to development ساد الفراگی کو بتایا کہ لائن آف کنٹرول کی دونوں اطراف لاکھو ں کشمیری آباد ہیں لیکن بھارت کے جارہانہ عزائم کی وجہ سے غیر یقنی صورتحال کا شکار ہیں، بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے،آزادی کشمیریوں کا بنیادی اور پیدائشی حق ہے جس کو بھارت بندوق کے زور پر دبانے کی کوشش کر رہا ہے، اقوام متحدہ اور عالمی برداری اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق آزادی دلائے،

آزادکشمیر کی اکثریت آبادی کنٹرول لائن پر آباد ہے، ہزاروںلوگ بھارتی خوف کی وجہ سے نقل مکانی کرچکے ہیں،سردار امجد یوسف نے مزید کہا کہ کشمیری قوم حقیقت میں بہادر اور دلیر قوم ہے کشمیری قوم نے بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کو سہنے کے باوجود ہر طرح کی پابندیاں لگانے کے باوجود جدوجہد آزادی کو جزبے کے ساتھ جاری رکھا ہوا ہے اور تاحال کشمیریوں کی تحریک آزادی میں کسی قسم کی کمی واقع نہیں ہوئی ہے ۔۔بھارت نے مقبوضہ جموں کشمیر میں بسنے والوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے،

بھارت سات دہائیوں سے مقبوضہ جموں کشمیر پر غیر قانونی قابض ہے۔مقبوضہ جموں کشمیر کی نازک ترین صورتحال دیکھ کر پوری دنیا کو کشمیریوں کا ساتھ دینا ہو گا ، بھارت مقبوضہ جموں کشمیر سے اپنا ناجائز قبضہ ختم کرنا پڑیگا۔کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی حمایت جاری رکھی جائے، اقوام متحدہ کے سپیشل رپورٹر برائے Right to development سادالفراگی نے سردار امجد یوسف کی قیادت میں ملنے والے کشمیری وفد کی گفتگو غور سے سنی اور انکے موقف کی حمایت کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close