راولپنڈی میونسپل لیبر یونین کا ایکشن، تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ پورا ہونے تک ڈینگی، تجاوزات، لائیٹنگ اور پاکستان سٹیزن پورٹل پر کام بند کر دیا

راولپنڈی (آئی این پی)میونسپل لیبر یونین (سی بی اے) کے صدر راجہ ہارون رشید نے کہا کہ ہم آج سے ڈینگی، تجاوزات، لائیٹنگ اور پاکستان سٹیزن پورٹل جیسے کام فوری طور پربند کرنے کا اعلان کرتے ہیں، تمام اہلکار جو ڈینگی کی ڈیوٹی پر تعینات ہیں وہ کام بند کر دیں ۔میونسپل لیبر یونین کے زیر اہتمام سرکاری ملازمین کی تنخواہ و پنشن میں اضافے اور15فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس کے حکومتی فیصلے پر تاحال عملدرآمد نہ ہونے پرصدر راجہ ہارون رشیداور جنرل سیکرٹری پادری شاہد رضا کی قیادت میں میونسپل کارپوریشن تا پریس کلب تک پرامن ریلی نکالی گئی۔

اس موقع پریونین کے عہدیدداران راجہ عبد المجید، عبدالوحید، محمد نثار کیانی، ملک عظمت رسول، سید عامر حسن شاہ، طارق یوسف، فخر وڑائچ، محمد بابر مغل، اسد بیگ، یونس غوری، شاہد رضا پادری اور راجہ ہارون رشید نے خطاب کیا انھوں نے اپنے خطاب میںکہا کہ ہم کافی دنوں نے ملازمین کے ہمراہ احتجاج کررہے ہیں لیکن سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی انھوں نے فوری طور پرحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جتنی جلدی ہوسکے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو فلفور اپنے عہدے سے برطرف کیا جائے اس موقع پریونین کے صدر راجہ ہارون رشید نے کہاکہ چیف آفیسر کے یقین دہانی پر ڈینگی اور پاکستان سٹیزن پورٹل جیسے کام دوبارہ شروع کر دئے گئے تھے مگر آج سے میں دوبارہ اپنے اہلکاروں کو ڈینگی، تجاوزات، لائیٹنگ اور پاکستان سٹیزن پورٹل جیسے کام بند کرنے کا کہتا ہوں، تمام اہلکار جو ڈینگی کی ڈیوٹی پر تعینات ہیں وہ کام بند کر دیں۔ انہوں نے اس موقع پرایم او ایس شہزاد عالم کو بھی آڑے ہاتھوں لیا کہ وہ کس حیثیت سے ملازمین پر FIR اور شوکاز دینے کی دھمکی دے رہا ہے.راجہ ہارون رشید نے باور کرایا کہ انشاء اللہ، اللہ کے فضل و کرم سے 15 ستمبر کو پنڈی وال کی یونین لاہور اپنے بھائیوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہو گی اور پوری قیادت ان کے ہمراہ ہو گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں