سانگھڑ میں 29 سالہ خاتون زیادتی کے بعد قتل، مقدمہ درج

سانگھڑ(آئی این پی)سندھ کے شہر سانگھڑ میں 29 سالہ خاتون کی لاش ملنے کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے، خاتون کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے،پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل اور جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر کے مطابق مقتولہ سے جنسی زیادتی کی گئی، خاتون کو تشدد اور گلا دبا کر ہلاک کیا گیا،پولیس کا کہنا تھا کہ سنجھورو کی رہائشی خاتون دو روز قبل گھر سے نکلی تھی، بعد میں اس کی لاش ملی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close