سری لنکا بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ، سری لنکا نے پاکستان کو ایشا کپ جیتنے کیلئے تگڑا ہدف دیدیا

دبئی (پی این آئی) ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا نے شروع میں وکٹیں گرانے کے باوجود پاکستان کو 171 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر میزبان سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،جو شروع میں تو کافی مفید رہی لیکن پھر سری لنکا کے مڈل آرڈر بیٹسمینوں نے ٹیم کو سہارا دیا ، سری لنکا کی جانب سے راجا پکاسا نے 45 گیندوں پر 71 رنز کیے ۔

 

 

 

اوپننگ کیلئے سری لنکا کی جانب سے کاسول مینڈس اور پاتھوم نیسانکا آئے ، پاکستان کی جانب سے باولنگ اٹیک نسیم شاہ نے کیا اور پہلے ہی اوور میں کاسول مینڈس کو صفر پر آؤٹ کر دیا، جب کہ دوسری وکٹ اوپننگ بیٹسمین پاتوھم نیسانکا کو حارث رؤف نے آؤ ٹ کر کے حاصل کی ، یوں سری لنکا کی 2 وکٹیں مجموعی طور پر 23 سکور پر گر گئیں۔حارث رؤف نے اپنے دوسرے اوور میں گناتھلیکا کو کلین بولڈ کیا جس سے سری لنکا کی تین وکٹیں صرف 36 سکورز پر گر گئیں ، دوسری جانب پاکستان کے بیٹسمین افتخار احمد نے اپنے پہلے اوور پر سری لنکا کے سیٹ بیٹسمین ڈی سلوا کا اپنی ہی گیند پر کیچ لے کر ان کو پویلین بھیج دیا ، واضح رہے کہ یا افتخار احمد کا ایشیا کپ میں پہلا اوور تھا ، سری لنکا کی پانچویں وکٹ شاداب خان نے اڑائی ، پاکستانی باولر نے سری لنکن بیٹسمین اور کپتان داسا شناکا کو اپنے سپن کے جال میں پھنسا کر کلین بولڈ کر دیا ، سری لنکا نے اب تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنا لیے ہیں ، سری لنکا کی چھٹی وکٹ 116 رنز پر گر گئی ہے، حارث رؤف نے ہسارنگا ڈی سلوا کو آؤٹ کیا ۔سری لنکا کے راجا پکاسا نے ففٹی سکور کی جبکہ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا واضح رہے کہ حارث رؤف نے ٹی ٹوینٹی کی 50 وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close