حکومتی اتحاد میں دراڑیں، ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کو کھری کھری سنا دیں

 

کراچی ( پی این آئی) وفاقی حکومت کے اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اپنی ہی حکومتی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی سے نالاں نظر آنے لگی۔سابق میئر کراچی اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ موجودہ بلدیاتی حلقہ بندیوں کے ذریعے پری پول دھاندلی کرچکی ہے، پیپلرپارٹی سے معاہدوں کا تجربہ کبھی اچھا نہیں رہا اور اس بار بھی نیک نیتی نظر نہیں آرہی۔

 

 

انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کے پاس سارے وسائل اور اختیارات ہونے کے باوجود شہر کا یہ حال ہے، وہ ڈلیور نہیں کر سکے ہیں، وہ کراچی کے ناکام ترین ایڈمنسٹریٹر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close