ن لیگی رہنما کے برادر نسبتی کو وفاقی دارالحکومت سے اغوا کر لیا گیا

 

اسلام آباد ( پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان کے برادر نسبتی کو نا معلوم افراد اغواء کرکے لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سینیٹر افنان اللہ خان نے بتایا کہ گزشتہ شب میرے بردارنسبتی طلحہ کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون ٹو سے اغوا کیا گیا۔

 

اپنے برادر نسبتی اور ایک مبینہ گاڑی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میرے بردارنسبتی کو مسجد حدیبیہ سے ایک کالے شیشوں والی ٹیوٹا ہائیس میں اٹھایا گیا، حالاں کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی بھی نہیں ہے اور آخری لوکیشن موبائل سے جو ملی وہ گولڑہ شریف کی ہے۔دوسری طرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 10 برس میں 5 ہزار 110 گاڑیاں چوری ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت داخلہ نے اعتراف کیا کہ 5 ہزار 110 گاڑیاں چوری ہوئیں، پولیس جن میں سے 3 ہزار 417 گاڑیاں برآمد نہ کرسکی، اس دورانیے میں اسلام آباد پولیس نے 1693 گاڑیاں برآمد کرکے مالکان کے حوالے کیں۔وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد میں 10 سال میں 7368 موٹرسائیکلیں چوری کی گئیں۔

 

جن میں سے پولیس نے 1402موٹرسائیکلیں برآمد کرکے مالکان کے حوالے کیں، ن اعداد و شمار پر ایم ایم اے کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کروڑوں روپے سے سیف سٹی کیمرے لگے پھر بھی اتنی زیادہ چوریاں کیسے ہوگئیں؟ دارالحکومت سے گاڑیوں کی چوری کی ذمے داری پولیس نے ٹریکرز نہ لگانے والے مالکان پر ڈال دی ہے، گاڑیوں کے بننے یا رجسٹریشن کے وقت ٹریکر کیوں لازمی قرار نہیں دیے جاتے؟۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں