نسیم شاہ نے بھی بھارتی اداکارہ اروشی سے متعلق خاموشی تو ڑ دی

دبئی (پی این آئی )ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان کے خلاف میچ جتوانے اور پاکستان کو فائنل میں پہنچانے والے نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں پتا کہ “اروشی ” کون ہے، اپنی گیم پر فوکس کرتا ہوں بس۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ افغانستان کیخلاف میچ جیتے ، آصف علی کے آوٹ ہونے کے بعد مجھے یقین تھا کہ چھکے لگا سکتا ہوں۔

 

سب بولرز بہترین ہیں، کوشش ہوتی ہے ریڈ بال ، وائٹ بال میں پرفارمنس دوں ،اتنی بیٹنگ آنا چاہیے کہ دوسرا بیٹر کھیل رہا ہوں اس کو سپورٹ ملے ،اس لیے بولنگ کے ساتھ بیٹنگ پر بھی محنت کر رہا ہوں ۔نسیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کوچز جو پلان دیتے ہیں اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں ،وقار یونس کے ساتھ رابطہ رہتاہے ان سے سیکھتا ہوں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کرنے کیلئے اپنا بیٹ نیلامی کیلئے لگایا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close