پاک افغان میچ میں ہنگامہ آرائی کرنے والے پھنس گئے

اسلام آباد(پی این آئی )ایشیا کپ 2022 میں پاکستان اور افغانستان کے میچ میں ہنگامہ آرائی کرنے والے تماشائیوں پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔نجی ٹی وی جیو کے کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے شارجہ میں ہونے والے میچ کے بعد اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کرنے والے ہر تماشائی کو 3، 3 ہزار درہم یعنی تقریباً پاکستانی 2 لاکھ روپے کا جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی پولیس کی جانب سے بلوائیوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ

آئندہ ایسا کیا تو جیل اور ڈی پورٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ دبئی کے پولیس حکام نے شارجہ اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 97 افغانیوں کو گرفتار کیا تھا جبکہ متحدہ عرب امارات کے مختلف حصوں سے بھی پاکستانی شائقین سے ہاتھا پائی کرنے پر 117 افغانیوں اور مجموعی طور پر 391 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ افغانستان سے پاکستان کی جیت کے بعد افغان شائقین کی جانب سے شارجہ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ اور تشدد کرنے کی مبینہ ویڈیوز سامنے آئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں