اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے بابر اعوان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ملتان میں کوئی ایمرجنسی نہیں، نہ ہی اسے آفت زدہ قراردیا گیا ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان پر فرد جرم 22 ستمبر کو عائد کی جائے گی، ابھی عائد نہیں ہوئی۔ پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ میرا مؤقف وہی ہے جو آج عدالتی معاونین نے اپنایا ہے،
دنیا میں توہین عدالت کا قانون ختم ہوچکا ہے۔ وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف 21 سے زائد مقدمے درج کیے جا چکے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کر دیئے ہیں ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں