پاکستان اگر افغانستان اور سری لنکا سے دونوں میچز ہار گیا تو فائنل میں کونسی ٹیم جائیگی؟ بھارت کیلئے آخری امید رہ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل کا امکان ختم ہوگیا۔ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں انڈیا کو سری لنکا نے چھ وکٹ سے شکست دی جس کے بعد سپر 4 میں سری لنکا دو میچز میں چار پوائنٹس کے ساتھ پہلی، پاکستان ایک میچ میں دو پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔بھارت دو میچز میں ایک بھی پوائنٹ نہ لے سکا جبکہ افغانستان ایک میچ کھیلا اور اس میں ناکام ہوا۔

 

 

موجودہ صورتحال میں کوئی ٹیم فائنل میں میں کنفرم نہیں، کسی ٹیم کی ٹورنامنٹ سے بے دخلی طے نہیں اور اب اگر مگر کا کردار باقی ہے۔بھارت اب چاہے گا کہ افغانستان اور سری لنکا پاکستان سے اپنے میچز جیتے جبکہ وہ افغانستان کیخلاف اپنا میچ بڑے مارجن سے جیت جائے۔ ایسے میں تین ٹیمیں دو، دو پوائنٹس پر برابر ہوں گی اور نیٹ رن ریٹ پر فیصلہ ہوگا کہ سری لنکا سے فائنل میں بھارت کھیلے گا، پاکستان کھیلے گا یا افغانستان۔دوسری جانب اگر افغانستان نے پاکستان اور بھارت دونوں کو ہرایا اور پھر پاکستان نے سری لنکا کو ہرایا تو پھر پاکستان سری لنکا اور افغانستان چار، چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبلز پر ہوں گے اور دو بہترین رن ریٹ کی ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔اس صورت میں بھارت کا گھر جانا پکا ہوگا تاہم اگر بدھ کو شارجہ میں پاکستان نے افغانستان کو ہرادیا تو پھر سارے اگر مگر دم توڑ دیں گے اور پاکستان اور سری لنکا کا فائنل پکا ہوجائے گا۔ایشیا کپ فائنل کے منظر نامے کیلئے کل پاکستان اور افغانستان کا میچ اہم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close