افغانستان کیخلاف اہم میچ میں محمد رضوان کھیلیں گے یا نہیں؟ شائقین کیلئے بڑی خبر

لاہور (پی این آئی ) پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی طبیعت سے متعلق اپڈیٹ سامنے آگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان آج آرام کریں گے۔ وہ آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں شیڈول پاکستان کے ٹریننگ سیشن میں شرکت نہیں کریں گے۔ ان سے متعلق یہ بھی اطلاعات آئی ہیں کہ وہ کل بروز بدھ افغانستان کے خلاف میچ کی سلیکشن کے لیے بھی دستیاب ہیں۔

 

 

خیال رہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کو جیت کی جانب گامزن کرنے والے محمد رضوان وکٹ کیپنگ کے دوران پٹھوں میں کھنچاؤ کا شکار ہوگئے تھے۔ بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے کے پہلے میچ میں محمد رضوان نے 71 رنز کی بہترین باری کھیل کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close