ایشیا کرکٹ کپ، پاکستان اور انڈیا کے درمیان تیسرا ٹاکرا بھی ہو گا، کرکٹ ماہرین نے تہلکہ خیز پیشنگوئی کر دی

دبئی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں جاری کرکٹ کے ایشیا کپ میں پاکستان اور انڈیا اب تک دو مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں لیکن کرکٹ ماہرین نے تہلکہ خیز پیشنگوئی کی ہے کہ دونوں ملک ایک اسی ٹورنامنٹ میں ایک پھر آمنے سامنے آ سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں انڈیا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا جبکہ سُپر فور مرحلے میں پاکستان نے اتوار کے روز انڈیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

تاہم اس بات کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اتوار 11 ستمبر کو پاکستان اور انڈیا ایک مرتبہ پھر ایشیا کپ کے فائنل میں مدمقابل آئیں گے۔ سُپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا اب تک اپنا ایک ایک میچ جیت چکے ہیں لہٰذا ان دونوں ٹیموں کو فائنل میں پہنچنے کے لیے مزید ایک، ایک میچ جیتنا ہوگا۔ کرکٹ ماہرین کا خیال ہے کہ افغانستان اور انڈیا کو فائنل تک رسائی کے لیے اپنے دونوں میچز ہر صورت میں جیتنا ہوں گے۔ اگر آج منگل کے روز سری لنکا نے انڈیا کو شکست دے دی تو انڈیا ایونٹ سے باہر ہوجائے گا مگر انڈیا کی کامیابی کے صورت میں سری لنکا اور انڈیا کے درمیان پوائنٹس برابر ہوجائیں گے۔
اس کے علاوہ پاکستان اور افغانستان کے میچ میں پاکستان کی کامیابی کی صورت میں افغانستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گا اور اس کے لیے فائنل تک رسائی آسان ہوجائے گی، تاہم اگر افغانستان نے پاکستان کو ہرا دیا تو معاملہ نیٹ رن ریٹ کی طرف جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close