ہمیں اپنی طاقت کا پتہ تھا، پریشانی نہیں ہوئی، بھارت کو شکست دینے کے بعد محمد رضوان کا دعویٰ

دبئی (پی این آئی)ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے، مین آف دی میچ پاکستان کے اوپننگ بلے باز محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی طاقت کا پتا ہے اسی کے مطابق پلان کیا تھا اور الحمداللہ کامیاب ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے، پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس پر بھارت نے 182رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے آخری اوورز کی پانچویں گیند پر حاصل کر لیا ، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 51گیندوں پر 71 رنز سکور کیے ۔میچ کے بعد گفتگو کرتےہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی ٹیم کیلئے بہترین پرفارم کرے، میری اور کپتان کی کوشش تھی کہ نئی گیند کیساتھ سکور کریں اور وکٹ بچا کر لمبا لے کر جائیں ، ہمیں اپنی طاقت کا پتا ہے کہ ہمارے ڈیتھ اوورز کے پاور ہٹرز پلیئر 4 اوورز میں 5 سکور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس لیے ہم نے اسی پر کام کیا اور الحمداللہ کامیاب ہوئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close