پہلے نمبر کی حکمرانی بھی دائو پر لگ گئی، بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے نمبر پر آنے کیلئے پر تولنے لگے

شارجہ (آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے بادشاہ بابر اعظم کی ایشیاء کپ میں مایوس کن کارکردگی پر شائقین نالاں ‘ بیٹر 2 میچوں میں محض 10 رنز بنا سکے ‘ پہلے نمبر کی حکمرانی بھی دائو پر لگ گئی ‘ بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے نمبر پر آنے کیلئے پر تولنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق کمزور حریف ہانگ کانگ کیخلاف جمعہ کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 8 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے محض 9 رنز کر کے پویلین لوٹ گئے۔ اس سے قبل بھارت کیخلاف بھی بابر اعظم محض 10 سکور ہی کر پائے تھے جس کے باعث ان کے مداح کچھ نالاں دکھائی دیتے ہیں جبکہ بھارت کے آئی سی سی رینکنگ ٹی ٹوئنٹی میں دوسرے نمبر پر براجمان سوریا کمار یادیو بھی تیزی سے ان کے قریب پہنچ گئے ہیں جس کے باعث خدشہ ہے کہ وہ جلد ہی بابر اعظم سے ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ کی پہلی پوزیشن چھین لیں گے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close