پاکستان کیخلاف میچ میںبیٹنگ کیلئے چوتھے نمبر پر کیوں بھیجا گیا؟ رویندرا جڈیجا نے خود ہی وجہ بتا دی

اسلام آباد(پی این آئی)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کیخلاف اہم میچ میں بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے لیفٹ آرم بیٹر رویندرا جڈیجا نے خود کو چوتھے نمبر پر بھیجے جانے کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کیخلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس میں جڈیجا نے بتایا کہ ’پاکستان کیخلاف میچ میں مجھے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کیلئے بھیجا جانا ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔

 

 

‘انہوں نے کہا کہ ’بعض اوقات جب لیفٹ آرم اسپنرز یا لیگ اسپنرز بولنگ کر رہے ہوتے ہیں تو بیٹنگ پر لیفٹ ہینڈ بیٹرز کو بھیجنا بیٹنگ سائیڈ کیلئے سود مند ہوتا ہے کیوں کہ وہ لیفٹ آرم اسپنر اور لیگ اسپنرز کیخلاف زیادہ آسانی سے کھیل سکتے ہیں۔‘خیال رہے کہ پاکستان کیخلاف میچ میں رویندرا جڈیجا کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کیلئے بھیجا گیا تھا جب پاکستان کے لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز اچھی بولنگ کر رہے تھے لیکن جڈیجا کے آنے پر پاکستان نے نواز کا اوور روک لیا تھا جو بھارت کیلئے فائدہ مند ثابت ہوا۔میچ میں جڈیجا نے 35 رنز بنائےجبکہ ان کے ساتھ ہاردک پانڈیا نے بھی بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close