انجری کا شکار شاہین شاہ آفریدی کو کہاں بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا؟ بڑی خبر

دبئی (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فیصلہ کیا ہے کہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو ری ہیب مکمل کرنے کیلئے لندن بھجوایا جائے۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہین شاہ آفریدی دبئی میں موجود ہیں اور آج لندن کیلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ وہاں پی سی بی ایڈوائزری پینل کی نگرانی میں رہیں گے، پینل میں ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر ظفر اقبال شامل ہیں۔

 

 

پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کو گھٹنے کی انجری کیلئے مسلسل نگرانی کی ضرورت ہے، لندن میں اس حوالے سے دنیا کی بہترین سہولیات دستیاب ہیں اس لیے فاسٹ باؤلر کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close