بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ میں پاکستان کے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ کی جاری ہے،بھارت کو جیت کے لیے 5 گیندوں پر 7 رنز کی ضرورت،5 وکٹیں باقی ہیں۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیا۔

 

پاکستانی ٹیم 20 ویں اوور میں147 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 43 رنز بنا کر نمایاں رہے ،بھارت کے بھونیشورکمار نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے بھارت کے خلاف 3 فاسٹ بولرز اور 2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم،نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، فخر زمان ،افتخار احمد ،خوشدل شاہ، آصف علی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادو ،دنیش کارتھک،ہاردک پانڈیا، چہل،رویندراجڈیجا ، بھونیشور کمار اور اویش خان ،ارشدیب سنگھ شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close