شاداب خان، آصف علی اور فہیم اشرف کو بڑی خوشخبری مل گئی

سڈنی (پی این آئی )آسٹریلوی بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ہوبارٹ ہریکنز نے شاداب خان سمیت پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو پک کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بگ بیش لیگ کے سوشل میڈیا پیچ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ہوبارٹ ہریکنز کے ہیڈ آف سٹریٹجی رکی پونٹنگ سے پلیئر سلیکشن کا کہا جاتا ہے تو وہ قومی آل راؤنڈر شاداب خان، کا نام لیتے ہیں اس کے بعد وہ مڈل آرڈر بیٹر آصف علی اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کو منتخب کرتے ہیں۔

 

رکی پونٹنگ ساتھ میں کھلاڑیوں کو سلیکٹ کرنے کی وجہ بھی بتاتے ہیں، رکی پونٹنگ کے مطابق شاداب خان ایک بہترین فیلڈر اور سپنر ہونے کیساتھ ساتھ اچھے ہٹر بھی ہیں ، اسی طرح آصف علی مڈل آرڈر بیٹسمین کے طور پر بہترین ہٹر ہیں، جبکہ فہیم اشرف بہترین آل راؤنڈر ہونے کے ساتھ ساتھ ڈیتھ آورز کے بہترین ہٹر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close