سول ایوی ایشن اتھارٹی نے روجھان کے ریڈار کی سروسز عارضی طور پر بند کر دیں، بھارت اور دیگر ملکوں سے آنے والے جہازوں کو سہولت نہیں ملے گی

کراچی (آئی این پی)پاکستان میں غیر معمولی موسمی خرابی اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارتی کے رحیم خان میں واقع روجھان کے ریڈار کی سروسز عارضی طور پر بند کردی گئی ہیں۔ریڈار کی بندش کی وجہ سے خاص طور پر بھارت اور دیگر ممالک سے آنے والے طیاروں کو 220 ناٹیکل میل تک ریڈار کی سہولت میسر نہیں ہورہی ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹم جاری کردیا ہے۔

روجھان ریڈار سروسز 8 روز کیلئے معطل رہیں گی۔ روجھان ریڈار بند ہونے کی وجہ سے ریڈار کا ڈیٹا لاہور اور کراچی ایریا کنٹرول سینٹر پر دستیاب ہو گا۔نوٹم کے مطابق روجھان میں ریڈار ایریا میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے احتیاطی طور پر ریڈار سروس بند کی گئی ہے۔سی اے اے کے مطابق روجھان ریڈار سروس ایریا میں آنے والے تمام جہازوں کو 10منٹ کے فاصلے پر پروسیجر کنٹرول کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close