آزاد کشمیر، پرنٹ اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی یشن کا قیام، وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کا تنظیم کے صدر طارق نقاش کو مبارکباد

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے آزادکشمیر میں میڈیا کے مسائل کے حل کے لیے قائم کی جانے والی پرنٹ اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن(PDMA)کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے تنظیم کے صدر طارق نقاش اور ان کے دیگر عہدیداران کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ یہ تنظیم صحافیوں اور صحافتی اداروں کے مسائل حل کرنے کے لیے مثبت انداز میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

آزادکشمیر حکومت پی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر درپیش مسائل کا حل ممکن بنائے گی۔اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے منگل کے روز صدر پی ڈی ایم اے طارق نقاش کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close