غیر متعلقہ افراد کے بنی گالہ داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی، اسلام آباد پولیس کے ہمراہ پیرا ملٹری دستے بھی موجود

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کے گھر کی طرف جانے والے راستے کی سیکیورٹی سخت کردی ہے،تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے گھر کی طرف جانے والے راستے کی سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے،

ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے خاردار تاریں لگا کر راستہ بند کردیا ہے جبکہ ایف سی کی نفری بھی موجود ہے، عمران خان چوک کی لائٹس بھی بند کردی گئی ہیں،پولیس کی جانب سے سیکورٹی سخت کرنے کی اطلاع پر پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنان بھی عمران خان چوک پہنچ گئے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close