پی ٹی آئی خاتون رکن پر قاتلانہ حملہ، جاں بحق ہو گئیں

کوئٹہ (پی این آئی) تحریک انصاف کے خاتون کارکن قاتلانہ حملے میں جاں بحق، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی مقتولہ کے 2 بچوں کو بھی کچھ عرصہ قبل قتل کر دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں نامعلوم افراد فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کوکوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بلو چستان یونیورسٹی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کا رروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خاتون کا تحریک انصاف سے تعلق تھا اور ایک متحرک سیاسی کارکن کے طور پر مشہور تھیں۔ مقتولہ کے 2 بچوں کو بھی گزشتہ برس قتل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد خاتون قاتلوں کو سزا دلوانے کیلئے کوشاں تھیں۔ مقتولہ نے اپنے بچوں کے قتل کا مقدمہ درج کروایا تھا تاہم پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close