ریلوے پولیس کے اے ایس آئیز، ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلزکی اگلے گریڈ میں ترقی دینے کیلئے سفارشات طلب

فیصل آباد (آئی این پی )سیکرٹری ریلوے نے ریلوے پولیس کے اے ایس آئیز، ہیڈ کانسٹیبلان اور کانسٹیبلان کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کیلئے سفارشات طلب کر لیں۔ایڈیشنل آئی جی ریلوے پولیس ریاض احمد بوسال کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ عرصہ سے ریلوے پولیس کے افسران وملازمین کو ترقی نہیں مل سکی اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو گریڈ9 سے گریڈ11، ہیڈ کانسٹیبلان کو گریڈ7 سے گریڈ9 اور کانسٹیبلان اور ڈرائیور کانسٹیبلان کو گریڈ5 سے گریڈ7 میں ترقی دی جائے گی۔

ریلوے پولیس میں 250 اے ایس آئی، 830 ہیڈ کانسٹیبلان اور 3147 کانسٹیبلان ترقی کے منتظر ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے نے ریلوے پولیس کے ملازمین کو ترقی دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے تاہم اس کا فیصلہ جلد ہونے کی توقع ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close