این اے 245 ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم سمیت 15 امیدواروں کے درمیان مقابلہ آج ہوگا

کراچی(آئی این پی )کراچی کے حلقہ این اے 245 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ آ ج اتوار کو ہوگی جس کیلئے 15 امیدوار میدان میں ہیں جن میں ایم کیو ایم کے معید انور، پی ٹی آئی کے محمود مولوی، پاک سر زمین پارٹی کے سید حفیظ الدین، تحریک لبیک کے محمد احمد رضا، ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے فاروق ستار اور دیگر امیدوار شامل ہیں ۔پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں دست بردار ہوچکے ہیں۔

ایم کیو ایم کے امیدوار معید انور، پی ٹی آئی کے محمود مولوی، پاک سر زمین پارٹی کے سید حفیظ الدین، تحریک لبیک کے محمد احمد رضا، ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے فاروق ستار اور دیگر امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔یہ نشست تحریک انصاف کے ٹکٹ پر 2018 میں رکن اسمبلی منتخب ہونے والے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن پر پولیس کے ساتھ رینجرز بھی تعینات ہوگی، کسی بھی لیڈر کو نجی گن مین ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے ہوں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں