چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے سوشل میڈیا پر اکائونٹ سے متعلق اہم وضاحت آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس چلائے جانےکا انکشاف ہوا ہے۔ایک بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن نےکہا ہےکہ چیف الیکشن کمشنر کا سوشل میڈیا کے کسی پلیٹ فارم پرکوئی اکاؤنٹ نہیں، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام پر سوشل میڈیا میں جعلی اکاؤنٹس بنائےگئے ہیں۔

 

 

ترجمان کا کہنا ہےکہ جعلی اکاؤنٹس سے غلط بیانی کی جا رہی ہے، بعض شخصیات اور آرگنائزیشنز کی ای میلز کو ہیک کرلیا گیا ہے، ان ای میل اکاؤنٹس سے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائمز سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں