شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں ہوا، غریدہ فاروقی نے دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں ہوا۔اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا ” شہبازگِل پر نہ توتشدد ہوا ہے نہ اس کےکوئی ثبوت موجود ہیں۔تشدد ہوتا تو تصاویر ہوتیں۔ نہ تصاویر ہیں نہ ہی کچھ اور۔اگر ثبوت ہوتا تو وکلاء/پارٹی نے عدالت کو کیوں نہ دکھایا۔

“غریدہ فاروقی کے مطابق ” ایک جھوٹے مرد کو مظلوم ثابت کرنے کیلئے صرف جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ جہاد کرتےکرتے رحم کی اپیلوں پر آ گئے، رونےلگ گئے۔”خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ شہباز گل کو نہ صرف ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ ان پر جنسی تشدد بھی کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close