ایف آئی اے میں پیش نہ ہونے پر عمران خان کو گرفتار کرنے کا عندیہ

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ایف آئی اے میں پیش نہیں ہورہے ان کو گرفتار کیا جانا چاہیے، عمران خان کے منہ سے میڈیا کی آزادی کی باتیں مذاق سے کم نہیں، نوازشریف جلد آرہے ہیں ان کا علاج کریں گے۔

 

انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران خان کے منہ سے میڈیا کی آزادی کی باتیں مذاق سے کم نہیں، عمران دور میں صحافیوں پر تشدد اور پروگرامز بند کیے گئے، ان کے کرائے کے ترجمان میڈیا کے خلاف مہم چلاتے تھے، عمران دور میں میڈیا کے خلاف کالے قوانین بنائے گئے۔عمران خان کہتے ہیں مجھے آزاد میڈیا سے خوف نہیں، جب میڈیا کی آزادی کا قتل کیا جا رہا تھا اس وقت عمران خان کہاں تھے؟ عمران خان کے دور میں صحافیوں پر حملے ہوئے، پابندیاں لگیں۔انہوں نے کہا کہ جب رانا ثناءاللہ پر20 کلو ہیروئین کا کیس ڈال کر گرفتار کیا اس وقت آپ وزیراعظم تھے، جب کلثوم نواز انتقال کرگئیں تو عمران خان نے نمازجنازہ میں رکاوٹیں ڈالیں، کلثوم نواز لندن کے اسپتال میں داخل تھیں تو کہا گیا وہ ہوٹل میں ہیں، عمران خان نے طیبہ گل کی ویڈیوز چیئرمین نیب کو دکھا کر انہیں بلیک میل کیا۔انہوں نے کہا کہ جب توشہ خانہ لوٹا جا رہا تھا اس وقت وزیراعظم عمران خان تھے، اگرشہبازشریف یا سلیمان شہباز نے چوری کی تو آپ اپنے دور میں ثابت کرتے، جب ہیرے لوٹے جارہے تھے تو اس وقت وزیراعظم آپ تھے، یہ جوآج پمز اسپتال میں لیٹا ہوا ہے یہ مکافات عمل ہے، وقت بدلنے میں دیر نہیں لگتی، جنہوں نے بھارت، اسرائیل اورامریکا سے پیسہ لیا وہ ملک کو آزادی دلائے گا؟

 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈنگ اور فارن ایجنٹوں سے میڈیا سمیت پورا ملک آزاد ہوچکا ہے اب آپ کے اندر جانے کا وقت ہے، پنجاب کو4 سال تک لوٹا گیا، مالم جبہ ، بلین ٹری سونامی بی آرٹی سمیت تمام انکوائریاں بند کرا دی گئیں، طاقتور قانون کے نیچے آنا چاہیے تو پھر عمران خان کا احتساب کیوں نہیں، شہبازشریف روزانہ نیب میں پیش ہوتے تھے۔اب اپنے اکاؤنٹس کے خط نکل آئے تو رجیم چینج کی بات نہیں کرتے۔ وزیراعلیٰ کو بڑا شوق تھا وزیراعلیٰ بننے کا اور ان کو 10ووٹوں والے کو وزیراعلیٰ بنانے کا بڑا شوق تھا، پنجاب کا برا حال کردیا گیا، شہبازگل کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا لیکن پنجاب پولیس ان کے سامنے کھڑی کردی، جب ایف سی ، رینجرز گئی تو طبیعت صاف ہوگئی۔ عمران خان کہتا میں کسی کیس کا جواب نہیں دوں گا ، میں پیش نہیں ہوں گا ، کوئی سوال نہیں پوچھ سکتا، ان میں ساری فاشسٹ والی چیزیں ہیں، اگر چوری نہیں کی تو جواب دے دو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close