اسلام آباد(پی این آئی ) ن لیگ نوازشریف کی وطن واپسی کی راہ ہموارکرنے کیلئے متحرک۔ وزارت قانون اور دیگر متعلقہ ادارے نااہلی کی مدت کا تعین کرنے کے لیے آئین و قوانین کا جائزہ لے رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن میں اس بات کا امکان ہے کہ نااہلی کی مدت 5 سال کر دی جائے گی جس سے نوازشریف کی نااہلی ختم ہو جائے گی۔مسلم لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قانون سازی کے لیے سادہ اکثریت ہی کافی ہے، دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کی ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی کے امکان کے پیش نظر مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے چاروں صوبوں کو تیاریوں کی ہدایت جاری کر دیں۔میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف جو کہ علاج معالجے کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں ان کی ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی کا امکان ہے تا ہم نواز شریف وطن واپسی کی حتمی تاریخ کا فیصلہ پارٹی رہنمائوں کی مشاورت کے بعد کریں گے ۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف لندن سے لاہور پہنچنے کی بجائے کسی اور شہر میں لینڈ کرنے کو ترجیح دیں گے، ان شہروںمیں کراچی ، کوئٹہ، پشاور ، اور اسلام آباد کا نام زیر غور ہے جبکہ پارٹی کے زیادہ تررہنمائو ں نے کراچی یا اسلام آباد اترنے کا مشورہ دیاہے۔
رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی وطن واپسی سے قبل آئینی اور قانونی ماہرین سے رائے لی جائے گی اور عدالتی معاملات سے متعلق پیٹیشن دائر کرنے پر بھی غور کیا جائے گا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں