ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، میچ کی ٹکٹیں لاکھوں روپے میں فروخت ہونے لگیں

دبئی (پی این آئی) ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت ہونے لگیں ، بڑے مقابلے کی ایک ٹکٹ کیلئے 5500 درہم (تقریباً سوا تین لاکھ روپے) تک کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ پاک بھارت میچ کے ٹکٹ گزشتہ روز فروخت کیلئے پیش کیے گئے تھے جو صرف تین گھنٹوں میں ہی ختم ہوگئے۔ اس کے بعد کچھ لوگوں نے ٹکٹوں کو بلیک میں فروخت کرنا شروع کردیا۔

 

 

ہاسپٹیلٹی کیٹگری کی ٹکٹ جس کی اصل قیمت 2500 درہم تھی اس کو بلیک میں 5500 درہم میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ اسی جنرل اینٹری ٹکٹ کی اصل قیمت 250 درہم تھی لیکن یہ 700 درہم تک فروخت ہو رہی ہے۔ایشیا کپ کے ٹکٹنگ پارٹنر پلاٹینم کی جانب سے لوگوں کو وارننگ دی گئی ہے کہ جو بھی ٹکٹ دوبارہ فروخت کی جا ئے گی وہ خود کار طریقے سے منسوخ کردی جائے گی کیونکہ ٹکٹ خرید کر اسے دوبارہ فروخت کرنا اماراتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close