زوردار دھماکہ ہو گیا، رات گئے انتہائی افسوسناک خبر

کابل (پی این آئی )افغان دار الحکومت کابل میں زور دار دھماکا ہوا ہے جس میں 2 افراد کے زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا کابل میں ایک ٹیلی ویژن اسٹیشن کے قریب ہوا جس میں 2 افراد زخمی ہوئے۔افغان وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک ہاتھ گاڑی میں رکھا گیا تھا۔

 

 

خیال رہےکہ یہ دھماکا ایسے وقت ہوا ہے جب افغانستان میں طالبان کے اقتدارکا ایک سال مکمل ہونے پر آج 15 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔یاد رہےکہ گزشتہ سال امریکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے 15 اگست 2021 کو افغان دارالحکومت کابل پر دوبارہ قبضہ کرلیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close