مظفر آباد، میرپور رائلز کا کشمیر پریمیئر لیگ2 میں فاتحانہ آغاز، یوم آزادی پاکستان پر میرپوررائلزنے کوٹلی لائنزکو6وکٹوں سے ہرا کر دوہری خوشیاں سمیٹ لیں

مظفر آباد (آئی اےاعوان) کشمیرپریمیئرلیگ کے دوسرے ایڈیشن میں شعیب ملک کی ٹیم میرپور رائلز نے میدان مارلیا مظفرآباد میں میرپور رائلز نے اپنے پہلے لیگ میچ میں کوٹلی لائنز کے خلاف چھ وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔۔مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں میرپور رائلز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔۔ بولرز نے عمدہ بولنگ سے شروعات کیں ۔۔ پاور پلے میں کوٹلی لائنز کے کپتان خرم منظور سمیت تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔۔

نوے کے اسکور پر سرفرازاحمد بھی چھبیس گیندوں پر چوبیس رنز بناکر چلتے بنے۔۔ حسان خان نے اٹھارہ گیندوں پر ستائیس اور دانش عزیز نے تینتالیس گیندوں پر اکیاون رنز اسکورکیے۔۔ ٹوٹل چھ وکٹوں پر ایک سو اکیاون تک بن پایا۔۔۔۔۔ زبیر خان لودھی نے دو وکٹیں لیں۔۔ یاسرشاہ، سلمان ارشاد، عماد وسیم نے ایک ایک شکار کیا۔۔ایک سو باون رنز کے ہدف کے تعاقب میں میرپور رائلز کے اوپنر حسن نواز پانچ اور پھر محمد اخلاق دو رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔۔ پھر علی عمران اور کپتان شعیب ملک نے عمدہ بیٹنگ سے کوٹلی لائنز کے بولرز کو بے بس کردیا۔۔ علی عمران نے ستاون گیندوں پر چوراسی کی جارحانہ اننگز کھیلی۔۔ سات چوکے اور چار چھکے لگائے۔۔ شعیب ملک نے اڑتالیس رنز کی کیپٹنز اننگز کھیلی۔۔ میرپور رائلز نے مطلوبہ ہدف دو گیندیں قبل پورا کیا۔۔ شاندار بلے بازی پر علی عمران میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔۔ ایونٹ میں میرپور رائلز کی ٹیم اپنا دوسرا میچ پیر کی شام باغ اسٹالینز کیخلاف کھیلے گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close