کیا مونس الٰہی پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرنے جارہے ہیں؟ بڑی خبر

اسلام آباد(پی این آئی)سینئر صحافی جاوید چوہدری نے اپنے ایک کالم میں مونس الٰہی کیساتھ ملاقات کا احوال لکھا کہ میں نےمونس الٰہی سے سوال کیا ’’کیا آپ پی ٹی آئی جوائن کریں گے یا اپنی پارٹی کو الگ رکھیں گے؟‘‘ جس پر مونس الٰہی نے جواب دیا ’’یہ قبل از وقت ہے‘ ہم اس وقت عمران خان کے اتحادی ہیں‘۔

 

 

ہمیں آگے چل کر اتحاد میں سیاسی مستقبل نظر آیا تو ہم اتحادی رہیں گے اور اگر حالات کا تقاضا ہوا تو ہم پی ٹی آئی میں باقاعدہ شامل ہو جائیں گے بہرحال ہم نے ابھی فیصلہ نہیں کیا‘‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close