پسند کی شادی نہ ہونے پر دوشیزہ نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کر خودکشی کر لی

فیصل آباد(آئی این پی) پسند کی شادی نہ ہونے پر دوشیزہ نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کر خودکشی کر لی، حادثات میں دو افراد موت کی آغوش میں جا پہنچے، الائیڈ ہسپتال میں نعشیں ورثاء کے حوالے، ناگہانی اموات پر کہرام برپا۔ بتایا گیا ہے کہ حافظ آباد کا رہائشی شبیر حسین باوا چک میں کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر ہے اسکی جواں سالہ بیٹی طیبہ اپنے کزن عمران کیساتھ شادی کرانا چاہتی تھی والدین کے راضی نہ ہونے پر اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہو سکی۔

جب کہ موٹرسائیکل سے گر کر فیکٹری ایریا کا رہائشی 42سالہ ارشد ولد مختار علی شدید زخمی ہو گیا تھا جسے خون میں لت پت ہونے پر الائیڈ ہسپتال سرجیکل ایمرجنسی میں داخل کرایا گیا جہاں زندگی کی بازی ہار گیا۔ 219 رب کا 85سالہ مختار ولد شفاقت علی بھی حادثہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موت کی آغوش میں جا پہنچا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close