فوج کیخلاف بغاوت پر اکسانے کی سازش کے تانے بانے کہاں سے ملتے ہیں؟ سینئر ن لیگی لیڈر کے بڑے بڑے دعوے

اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہاہے کہ شہبازگل کا دوران تفتیش اعتراف کرنا ثبوت ہے کہ یہ سوچاسمجھا منصوبہ تھا، فوج کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی اتنی بڑی سازش اس سے پہلے نہیں ہوئی، سازش کے تانے بانے بنی گالا میں ملتے ہیں۔ جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شہبازگل نیکہا کہ نجی چینل پر بیان پارٹی پالیسی سے ہٹ کر نہیں تھا،

تحریک انصاف فارن فنڈنگ کے پیسے پر چلنے والی پارٹی ہے، عالمی سازش اور اداروں کے خلاف بیانیے کو تقویت دینے کا منصوبہ بنایاگیا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شہبازگل کا بیان فارن فنڈڈ ایجنڈے کے تحت ہے، اقتدار سے دوری کے باعث عمران خان حواس باختہ ہوگئے ہیں، فارن فنڈنگ کا جواب نہیں تو نیا ایجنڈا شروع کردیا، عمران خان نے شہبازگل کے بیان کی مذمت نہیں کی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کے عثمان ڈار نے کہاکہ الفاظ کا چنا ٹھیک نہیں تھا، تحریک انصاف اس وقت شہبازگل کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کو شہبازگل کے بیانیے کی مذمت کرنے میں 24 گھنٹے لگے، وزیراعلی پنجاب نے جیل میں بیٹھے شہبازگل کو کیسے ڈانٹ دیا؟ ۔ان کا کہنا تھا کہ میں نہ جھکنے والا ہوں نہ بکنے والا ہوں، وزیر داخلہ پنجاب مجھے انگلی بھی لگا کر دکھائے، میرا جہاں دل کریگا پنجاب کے شہر میں جائوں گا، پنجاب حکومت ہمارے خلاف کارروائی کریگی تو سامنا کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان شہدا کی قربانیوں پر سیاست کرتے ہیں، عمران خان کس منہ سے این آر او کی بات کرتیہیں، ان سے مانگ کون رہا ہے، ن لیگ کے کسی رہنما کے خلاف کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، عمران خان کی سیاست پر لعنت بھیجتیہیں، عمران خان نے فرح گوگی کو این آر او دیا، عمران خان کے بچے اور فلیٹ باہر ہیں اور ہمیں امپورٹڈ حکومت کہتے ہیں، عمران خان ایسے بنتے ہیں جیسے ان کے بچے میانوالی میں پڑھتے ہیں۔عطا تارڑکا کہنا تھا کہ شہباز گل کی جیب سے گرین کارڈ نکلا ہے، امریکا کے رہائشی ہیں، شہبازگل نے اپنا نام بھی پورا نہیں لکھا، مونس الہی اپنے باپ کا بگڑا ہوا لاڈلا ہے، بگڑے ہوئے لاڈلیکے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پنجاب کا ہاکی اسٹیڈیم قوم کے ٹیکس سے بنا ہے، پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے کروڑوں روپے کی ٹرف اکھاڑ دی گئی، ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑنے پر نیب کا کیس بنتا ہے، ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑنے پر ہائی کورٹ جا رہا ہوں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close