سعودی عرب میں جن کو سزا ہوئی ان میں 2 ن لیگ کے ہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فوادحسین نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب میں جن لوگوں کو سزا ہوئی ان میں 2 ن لیگ کے لوگ ہیں، دنیا میں جہاں کہیں یہ جاتے ہیں ان کے خلاف چور چور کے نعرے لگتے ہیں۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف اور زرداری خاندان ملک کو لوٹتے ہیں اور چلے جاتے ہیں، پاکستان میں عیاشی کرنے آتے ہیں،ان لوگوں کا آبائی گھر لندن ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فوج اور تحریک انصاف کے درمیان تفریق پیدا کرنے والے بے وقوف ہیں، دو خاندانوں نے پیسا چوری کرکے لندن اور دبئی میں رکھا، عارف نقوی کے بارے میں مصدق ملک نے سوال کیا ہے، مفتاح اسماعیل سے پوچھ لیں کون ہے؟ عارف نقوی مفتاح اسماعیل کا بہت اچھا دوست ہے۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں عوام کی منتخب کردہ حکومت ہی تسلیم کی جائیگی، شریف فیملی اپنی کمپنیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کر رہی تھی، نواز شریف اس لیے نا اہل ہوئےکہ ان پر بے شمار الزامات تھے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ اپنی ٹاپ لیڈر شپ میں سے عمران خان کے ساتھ دوڑ کا مقابلہ کرالیں، زرداری اور شہباز شریف، عمران خان سے چھوٹے ہیں مگر 100 سے 150 سال کے لگتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ہاکی گرانڈ میں نیا ٹرف لگنا ہی ہے، تحریک انصاف جلسے کے تمام اخراجات برداشت کریگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close