دبئی کے ولی عہد کی پاکستانی شہری عبدالغفور سے ملاقات، ہیرو قرار دے دیا

دبئی (آئی این پی)دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد سے دبئی کے علاقے القوز میں شاہراہ پر پڑے سیمنٹ کے 2 بلاک ہٹا نے والے بہادر پاکستانی شہری عبدالغفور کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے عبدالغفور کا شکریہ اداکرتے ہوئے ان کو ہیرو قرار دید یا اور کہاکہ عبدالغفور سے ملنے کو وہ اپنے لئے بڑا اعزاز سمجھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے بہادر پاکستانی شہری عبدالغفور سے ملاقات کی۔

پاکستانی شہری عبدالغفور نے دبئی کے علاقے القوز میں شاہراہ پر پڑے سیمنٹ کے 2 بلاک ہٹائے تھے۔سیمنٹ کے بلاکس ہٹانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر دبئی کے ولی عہد نے پاکستانی شہری کا شکریہ ادا کیا۔ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ پاکستانی ہیرو عبدالغفور سے ملنا اعزاز کی بات ہے۔دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے پاکستانی ہیرو کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر تصویرسوشل میڈیا پر شیئرکردی۔شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ عبدالغفور رول ماڈل ہیں، ان سے ملنا اعزاز ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close