نوازشریف کی واپسی کیسے ہو گی؟ تحریک انصاف کے ساتھ کیا ہو گا؟ مجھے نااہل کیسے کرایا جائے گا، عمران خان کے بڑے انکشافات

اسلام آباد (آئی این پی)سابق وزیراعظم اورپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 13 اگست کے جلسے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،آئی ایم ایف سے پیسہ امریکی ایجنڈے پر کام کرنے کے لیے ملے گا، یہ حقیقی آزادی کی جدوجہد ہے جہاں ہمارا ملک آزاد ہو اور اپنے فیصلے خود کرے، یہ جو کچھ ہو رہا ہے یہ رجیم چینج سازش کا حصہ ہے اور اب ان کا ایجنڈا ہے کہ کسی طرح عمران خان اور تحریک انصاف کو ختم کیا جائے،

اب ان کی آخری چال ہے کہ کسی طرح توشہ خانہ کیس میں نااہل کرا دو، چیلنج کرتا ہوں کہ پاکستان کی تاریخ میں سیاسی فنڈ ریزنگ صرف پی ٹی آئی نے کی، سب سے پوچھیں جنہوں نے توشہ خانے سے تحائف لیے ہیں، اگر کسی نے قانون کے مطابق کام کیا تو وہ میں ہوں،ستمبر میں نواز شریف کو بلوا کر انتخابات کرانے کا پلان بنا ہوا ہے، ان کو پتہ ہے کہ اس وقت انتخابات کرائے تو تحریک انصاف کلین سویپ کر دے گی۔جمعرات کو نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ جو کچھ ہو رہا ہے یہ رجیم چینج سازش کا حصہ ہے اور اب ان کا ایجنڈا ہے کہ کسی طرح عمران خان اور تحریک انصاف کو ختم کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ حقیقی آزادی کی جدوجہد ہے جہاں ہمارا ملک آزاد ہو اور اپنے فیصلے خود کرے۔ عمران خان نے کہا کہ ان کو پتہ ہے کہ اس وقت انتخابات کرائے تو تحریک انصاف کلین سویپ کر دے گی، اس ڈر سے ملک کو دا ؤپر لگا رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پیسہ امریکی ایجنڈے پر کام کرنے کے لیے ملے گا۔ یہ کسی طرح میری مقبولیت کم کرنا چاہتے ہیں اور پارٹی کو توڑنا چاہتے ہیں۔

ستمبر میں نواز شریف کو بلوا کر انتخابات کرانے کا پلان بنا ہوا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سمجھا الیکشن کمیشن اپنا ہے، انتظامیہ اپنی ہے تو دھاندلی کریں گے لیکن اس کے باوجود یہ لوگ ہار گئے۔ میں سمجھتا ہوں یہ اب ان کی آخری چال ہے کہ کسی طرح توشہ خانہ کیس میں نااہل کرا دو، کردار کشی کرو۔ وہ ٹی وی چینل جو میرا موقف پیش کرتے ہیں ان پر دباؤ ڈال دو۔عمران خان نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ پاکستان کی تاریخ میں سیاسی فنڈ ریزنگ صرف پی ٹی آئی نے کی، سب سے پوچھیں جنہوں نے توشہ خانے سے تحائف لیے ہیں، اگر کسی نے قانون کے مطابق کام کیا تو وہ میں ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 25 مئی کو بہت ظلم ہوا،عورتوں بچوں پر شیلنگ کی گئی، چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ جنھوں نے 25 مئی کو ظلم کیا اور قانون توڑا انہیں سزا تو ملے گی۔ ہم جو کیسز بنا رہے ہیں وہ ایسے نہیں جیسے یہاں کسی کو پکڑ لیا تو کسی کو۔ ہم قانون کے مطابق چلیں گے اور ایکشن ضرور لیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close