سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ، ایف بی آئی اور محکمہ انصاف کی مشترکہ ٹیم نے کن دستاویزات کی تلاش میں کارروائی کی؟

فلوریڈا (پی این آئی) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر محکمۂ انصاف اور ایف بی آئی نے چھاپہ مار کر دستاویزات قبضے میں لی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کی جانب سے جنوبی فلوریڈا میں ان کے گھر پر چھاپا مارا گیا۔بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں ایف بی آئی اہلکاروں نے ان کے گھر کو گھیرے میں لے کر وہاں تلاشی لی۔

اس حوالے سے امریکی ماہرینِ قانون کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر چھاپہ مار کارروائی کے لیے اہم عہدے داروں نے اجازت دی ہو گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close