مظفرآباد کے شہری بھی ہیں میزبانی کیلئے تیار، 13 اگست کا انتظار کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کے بڑے ٹاکرے کی تیاریاں جاری

مظفرآباد (آئی اے اعوان) “کھیلو آزادی کے ساتھ”” سلوگن کے تحت آزاد کشمیر کےدارالحکومت مظفرآباد کے کرکٹ اسٹیڈیم میں 13 اگست سے شروع ہونے والے کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کے بڑے ٹاکرے کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ گراونڈ کی تزئین وآرائش آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے ۔ شائقین کرکٹ سات ٹیموں کے درمیان کانٹے دارمقابلوں اور چوکوں چھکوں کی بہار دیکھنے کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔

 

 

 

 

مظفرآباد کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے بڑے معرکہ کی تیاریاں مکمل ہونے کے قریب پہنچ چکی ہیں ۔گراونڈ کی تزئین وآرائش کے ساتھ ساتھ پچ کی تیاری کاکام تیزی سے جاری ہے ۔

 

 

 

ہر گزرتے دن کے ساتھ شائقین کرکٹ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے۔ہر کسی کو ہے 13 اگست کا انتظار مظفرآباد کے شہری بھی ہیں میزبانی کیلئے تیار۔کشمیر پریمیئر لیگ میں سات ٹیمیں حصہ لیں گی ہر ٹیم میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے پانچ کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں جبکہ ہر میچ میں دوکشمیری کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دیا جائے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close