اسد عمر کو وزارتِ عظمیٰ کی پیشکش

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے 2 روز قبل وزارت عظمی کی پیشکش ہوئی تھی۔اپنے بیان میں انہوں نے انکشاف کیا کہ بنی گالہ سے گھر جانے کیلے روانہ ہوا تو فون آیا واپس بنی گالہ آئیں،واپس پہنچا تو دو صاحب کھڑے تھے،انہوں نے کہا پہلے ہماری بات سنیں۔

اسد عمر نے سندھ کے بلدیاتی نظام کو بدترین قرار دے دیاانہوں نے مزید بتایا کہ دونوں افراد نے کہا کہ عمران خان کے علاوہ وزارت عظمیٰ کے لیے تین نام ہیں، ان میں ایک نام آپ کا بھی ہو گا۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ میں نے ان کو کہا کہ کیا آپ کا دماغ خراب ہے،عمران خان کے علاوہ تحریک انصاف کچھ نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close