اسحاق ڈار نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

لندن(پی این آئی)سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کی تلوار لٹکنا شروع ہوگئی ہے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان کی مس ڈکلیئریشن انہیں نااہل کرتی ہے، موجودہ حالات میں پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کا فیصلہ مناسب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو فنڈز اکٹھے کیے، اس میں ایک بڑی رقم غیر قانونی ہے، قانون کے مطابق آپ غیر ملکی کمپنی اور شخص سے پیسے نہیں لے سکتے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی غیرممنوعہ فنڈنگ الیکشن کمیشن ضبط کرے گا، ای سی پی کے فیصلے کی بنیاد پر حکومت جائزہ لے گی کہ پارٹی پر پابندی ہونا چاہیے۔اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی کی تلوار لٹکنا شروع ہوگئی ہے، عمران خان نے چیریٹی کے نام پر رقم لی اور سیاسی مقصد کے لیے استعمال کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close