وادی نیلم، لکڑی کی سمگلنگ پرمحکمہ جنگلات میں کارروائی، 11 افسر اور اہلکار ملازمت سے فارغ جبکہ 7 کی سالانہ ترقیاں بند

مظفرآباد (پی این آئی) وادی نیلم آزادکشمیر سے لکڑی کی سمگلنگ میں ملوث اور فرائض منصبی میں غفلت کے مرتکب محکمہ جنگلات کے مہتمم کیرن ڈویژن اور دورینج آفیسرز سمیت 11 اہلکار ملازمت سے فارغ جبکہ 7 کی سالانہ ترقیاں بند کردی گئی ہیں

سیکرٹری جنگلات، اکلاس،وائلڈ لائف فشریز نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے 18 افسروں اور تحت اہلکاروں کے خلاف سخت ترین فیصلہ کیاہے 11 افسر اور اہلکار ملازمت سے فارغ جبکہ 7 کی سالانہ ترقیاں بند کی گئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close