پنجاب کی 22رکنی کابینہ میں ق لیگ کا کوئی رکن اسمبلی شامل نہیں، فہرست جاری

لاہور(پی این آئی)وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے حلف اٹھانے کے بعد پنجاب کی 22 رکنی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔پہلے مرحلے میں مسلم لیگ ق کا کوئی وزیر شامل نہیں ہے۔ جمعرات کے روز مخلتف وزرا کو ان کے محکمے الاٹ کر دیے گئے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد محکمہ صحت کی وزیر ہوں گی جبکہ مراد راس کو ایجوکیشن محکمہ دیا گیا ہے۔

سردار محسن لغاری خزانہ، میاں اسلم اقبال ہاؤسنگ اینڈ انڈسٹریز ، میاں محمود الرشید بلدیات، علی افضل ساہی مواصلات جبکہ لطیف نذر وزیر برائے معدنیات ہوں گے۔ راجا بشارت وزیر برائے پارلیمانی امور، پراسیکیوشن اور کوآپریٹو ہوں گے۔ نواب زادہ منصور علی خان کو محکمہ مال اور غضنفر چھینہ کو محکمہ سوشل ویلفیئر کی وزارت دی گئی ہے۔ محکمہ خوراک اور توانائی کی وزارت سردار حسنین بہادر دریشک، تیمور ملک کھیلوں جبکہ انصر مجید نیازی محکمہ لیبر کے وزیر ہوں گے۔ منیب سلطان چیمہ کو ٹرانسپورٹ، علی عباس شاہ کو محکمہ فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف، سردار ہاشم ڈوگر کو داخلہ کی وزارت دی گئی ہے۔ سردار آصف نکئی ایکسائز، راجا یاسر ہمایوں ہائر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی، خرم شہزاد ورک محکمہ قانون جبکہ حسین جہانیاں گردیزی وزیر زراعت ہوں گے۔ عمر چیمہ مشیر برائے اطلاعات ہوں گے جبکہ شہاب الدین سحر وزیر برائے محکمہ لائیو سٹاک ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close