مسجد نبوی ﷺ کی توہین کرنیوالے 6 پاکستانیوں کو سعودی حکومت نے سزا سنا دی

ریاض(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ مدینہ میں مسجد نبوی ﷺکی بے حرمتی کرنے والے پاکستانیوں کو سزا سنا دی گئی۔ سعودی عرب کی عدالت میں 6 پاکستانیوں پر حرم مدینہ میں توہین کا جرم ثابت ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان میں سے تین پاکستانیوں کو 10، 10 سال جبکہ تین پاکستانیوں کو 8، 8 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ 10 سال سزا پانے والوں میں انس، ارشاد اور محمد سلیم جبکہ 8 سال کی سزا پانے والوں میں خواجہ لقمان، محمد افضل اور غلام محمد شامل ہیں۔خیال رہے کہ مسجد نبویﷺ میں پاکستانی وزرا کیساتھ بدتمیزی کرنے والے ان پاکستانیوں کو سعودی حکام نے گرفتار کر لیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close