شہباز شریف کی حکومت بچانے کیلئے غیبی مدد آگئی، خاتون صحافی غریدہ فاروقی کا ہلچل مچانے والا دعویٰ

اسلا م آباد(پی این آئی )اتحادی جماعتوں کی حکومت آتے ہی ڈالر کی قدر میں تقریباََ 80روپے جبکہ پیٹرول کی قیمتوں میں 100روپے تک اضافہ ہوا تھا ، عوام مہنگائی کی اس لہرکی وجہ سے شدید غصے میں تھی تاہم اب ڈالر کی قدر تیزی سے نیچے آرہی ہے جبکہ پیٹرول بھی سستا ہونا شروع ہو گیا ہے ۔

 

 

 

اسی حوالے سے خاتون صحافی غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کیا کہ ’’وزیراعظم شہبازشریف کی حکومت کیلئے لگتا ہے غیبی امداد آ رہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل قیمت مسلسل سستی ہو رہی ہے۔ BRENT آج 96$ پر، WTI 90$ پر آ گیا۔ ملک میں ڈالر مسلسل سستا ہو رہا ہے۔ سونے کی قیمت بھی گر رہی ہے۔ سٹاک مارکیٹ بحال ہو رہی ہے۔ اب ذرا مہنگائی/لوڈشیڈنگ پر بھی توجہ دی جائے‘‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close