الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج، احتجاج پرامن ہوگا، ریڈ زون نہیں جائیں گے، عمران خان کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کے سامنے پُرامن احتجاج کریں گے، ریڈ زون میں نہیں جائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمشنر نے ہمیں فارن فنڈڈ کہہ کر ہماری توہین کی ہے۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون کو سیل کردیا ہے، داخلی راستوں پر کنٹینرز کھڑے کردیے گئے ہیں۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے مظاہرین کو روکنے کے لیےاینٹی رائٹس فورس، رینجرز، ایف سی اور پولیس ریڈ زون میں تعینات کر دی گئی ہے ،ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ آج سارا دن ریڈ زون میں داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رہے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close